• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: غیرملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف، خاتون سمیت 5 اہلکار گرفتار


پشاور کے پاسپورٹ آفس میں غیرملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل کرنے پر پاپسپورٹ آفس کے 5 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد میں خاتون اہلکار بھی شامل ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عام افراد کے شناختی کارڈ کا ڈیٹا استعمال کرنے پر ایجنٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کی سربراہی میں قائم ٹیم نے کی۔

ملزمان نے بھاری رقوم لے کر پاکستانیوں کے شناختی کارڈ پر بےشمار جعلی پاسپورٹ جاری کیے۔

ایف آئی اے کے مطابق کئی غیرملکیوں نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے ملک سے باہر سفر بھی کیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین