• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کی اجازت مل گئی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کی اجازت مل گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو واپس بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت مل گئی، نسیم شاہ کو پری آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد دوبارہ آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب ہوں گے۔ بائیو سیکیور ببل کے پروٹوکولز مکمل کرنے پر نسیم شاہ ابوظبی روانگی کے اہل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ کو کورونا کی غلط رپورٹ جمع کرانے پر لاہور میں آئسولیشن کے پہلے روز الگ کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین