• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کا کورونا ویکسین کی افادیت سے متعلق ویب سیریز بنانے کا اعلان

بالی ووڈ اداکارہ و فلم ساز عالیہ بھٹ نے کورونا سے متعلق سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی افواہوں اور کورونا ویکسین سے متعلق مستند معلومات کے پھیلاؤ کے لیے ویب سیریز ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویب سیریز (The Intersection) پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں ویب سیریز سے متعلق مداحوں کو آگاہی دینے کے لیے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا۔

ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ ویکسین آچکی ہے لیکن ہم میں سے اب بھی کچھ لوگ تذبذب کا شکار ہیں، اس ہچکچاہٹ کی بڑی وجہ سوشل میڈیا اور دیگر میسجنگ پلیٹ فارم پر پھیلائی جانے والی افواہیں اور غلط معلومات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیریز قابل بھروسہ وسائل کے ذریعے ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور ویکسین کے انتخاب میں بھی آپ کی مدد کرے گی۔

سیریز کا پہلا حصہ ریلیز کردیا گیا ہے جس میں شامل نامور ڈاکٹرز اور ماہرین صحت نے کورونا سے متعلق حقائق اور اعداد و شمار شیئر کیے۔

واضح رہے کہ رواں سال2 اپریل کو عالیہ بھٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد قرنطینہ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد 14 اپریل کو انکا ٹیسٹ منفی آگیا تھا۔

تازہ ترین