راجن پور میں گزشتہ روز اغوا ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کچہ سونمیانی میں بھی ڈاکوؤں کےخلاف آپرشین جاری ہے۔
راجن پور پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی رہائی کے بدلے ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پولیس کو آپریشن میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے، مغوی اہلکار تاحال ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں۔