• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی بغداد میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کے روضہ پر حاضری


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کے روضہ پر حاضری دی،  درگاہء غوث الثقلین کے متولی سید خالد جیلانی نے مخدوم شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے روضہ سے ملحقہ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

شاہ محمود نے امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی ترقی، خوشحالی، کورونا سمیت آفات سے خلاصی کیلئے دعائیں کیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے، جہاں وزیر خارجہ عراقی ہم منصب اور عراقی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا، ملاقاتوں میں دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ زائرین کی سہولت اور بہتر سفری انتظامات پر بھی بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین