اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر تین جگہوں پر آگ لگ گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ٹریل تھری سید پور کے علاقہ کی جانب صبح سے آگ لگی ہوئی ہے، ڈی 12 کی جانب مارگلہ کی پہاڑیوں پر آج دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے کہا کہ بری امام کی جانب بھی مارگلہ کی پہاڑیوں میں آگ لگی ہے۔
وائلڈ لائف اور سی ڈی اے ماحولیاتی ونگ آگ بجھانے میں مصروف ہے، اسلام آباد وائلڈ لائف کے 60 ملازمین آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔