پیرس (جنگ نیوز) اسپین کے رافیل نڈال ہمیشہ کیلئے فرنچ اوپن ٹینس کا حصہ بن گئے۔ ریکارڈ 13 مرتبہ فرنچ ٹائٹل جیتنے والے نڈال کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منتظمین نے ان کا شاندار مجسمہ پیرس کے ٹینس کورٹ رولینڈ گیروس میں نصب کردیا ہے۔اسٹیل سے بنے مجسمہ کی لمبائی تین میٹر ہے۔ خیال رہے یہ نڈال اپنے 14ویں فرنچ اوپن اور مجموعی طور پر 21 ویں گرینڈ سلم کی تلاش میں ہیں۔