• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی و اے این پی کی اتحاد میں واپسی پر غور نہیں ہوا، فضل الرحمٰن


اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی اتحاد میں واپسی کے حوالے سے حتمی جواب دے دیا۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اپوزیشن اتحادی کی قیادت نے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو مشترکہ بریفنگ دی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی حکومت کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مخالفت کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کیا۔

پی ڈی ایم سربراہ نے اس دوران واضح طور پر کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں پی پی اور اے این پی کی واپسی ایسا موضوع نہیں اس پر بحث کے لیے وقت نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج کے اجلاس میں پی پی اور اے این پی کی اپوزیشن اتحاد میں واپسی پر غور و خوض نہیں کیا۔

اس پر صحافی نے استفسار کیا کہ اس مطلب وہ آپ کے ساتھ ہیں؟ اس لیے آپ نے غور و خوض نہیں کیا؟

اس پر مولانا فضل الرحمٰن نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں، اس لیے غور نہیں کیا، لیکن پھر بھی ان کے پاس مہلت ہے، وہ رجوع کرنا چاہیں گے تو ہم منتظر ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہاکہ پی پی اور اے این پی اپوزیشن اتحاد میں واپسی ایسا موضوع نہیں کہ اس پر اجلاس میں بحث کے لیے وقت نکالا جائے۔

تازہ ترین