نوابشاہ (پ ر)نوابشاہ اخبار فروش یونین کے صدر محمد اشرف قریشی کی والدہ طویل علالت کے بعد سی ایم ایچ میں انتقال کرگئیں جنہیں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں حاجی نصیر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں اخبار فروش یونین کے چیئرمین محمد شفیع، جنرل سیکرٹری عبدالمالک، رضوان قاضی، ممبر فیڈریشن عبدالخالق، عمر فاروق، عرفان قاضی، اکرام شیخ سمیت معززین شہر نے شرکت کی، بعدازاں اخبار فروش یونین کا جنرل بازی اجلاس محمد شفیع کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محمد اشرف قریشی کی والدہ کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی آل پاکستان اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان عباسی، صدر سید افضال شاہ، حیدرآباد یونین کے صدر سید عامر افضال، میرپورخاص کے ایوب مہر، سکھر کے محمد یوسف، لاڑکانہ کے نصیر احمد کھاوڑ نے محمد اشرف قریشی سے فون پر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔