• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ کویت میں مزدوروں کیلئے معاہدے کی کوشش کروں گا، شیخ رشید

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دورہ کویت کیلئے روانگی سے قبل کہا ہے کہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت جارہا ہوں۔

کویت میں2010ء اور 2011ء سے رکے ہوئے فیملی اور بزنس ویزے کے اجراء کا فیصلہ ہوگا اور معاہدہ طے پائے گا، میری کوشش ہوگی کہ میں مزدوروں کے سلسلہ میں بھی وہاں ان کے ساتھ کوئی معاہدہ کرسکوں۔ 

انہوں نے کہا کہ اسد طور کے مسئلہ میں بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو بلاوجہ ملوث کرنا چاہتے ہیں، ہمیں آج ایک اہم فوٹیج ملی ہے جس کے ذریعہ مجھے یقین ہے کہ ہم کافی حد تک ملزموں تک پہنچ جائیں گے، ابھی آئی جی اسلام آباد سے بھی میری بات ہوئی ہے۔

انہوں نے ایف آئی اے کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے مل کر کام کریں ،اسد طور کے ملزموں کو شکنجے اور قانون کے دائرے میں لائیں۔ 

تازہ ترین