• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، بھارت جنگ بندی سے امن کا احساس فروغ پایا، بھارتی آرمی چیف

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک ، بھارت جنگ بندی سے امن کا احساس فروغ پایا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے آرمی چیف ایم ایم نروانے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے بھارتی اور پاکستانی فوج کے مابین جنگ بندی کے قائم رہنے سے امن اور سلامتی کے احساس کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے اور یہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی لمبی سڑک کی جانب پہلا قدم ہے۔ عین اسی وقت جنرل نروانے کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی رک چکی ہے اور توجہ دلائی کہ یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ کنٹرول لائن کے ساتھ دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ پاک فوج نے ختم کردیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کی کوششوں اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی میں مستقل مزاجی بھارت کو بہتر ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستانی ارادے کی یقین دہانی میں کامیابی ملے گی۔

تازہ ترین