کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر کورونا ایس او پیز کے تحت آج تمام مارکیٹس اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
شہرِ قائد میں آج صرف اشیائے خورد و نوش کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔
جو دکانیں کھلی رہیں گی ان میں دودھ، سبزی، گوشت، پرچون، بیکری وغیرہ شامل ہیں، ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں اندر اور باہر کھانے کی اجازت نہیں ہو گی صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔
اشیائے خورد و نوش اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹس اور کاروباری مراکز آج بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نئے حکم نامے کے مطابق جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، ان دونوں کراچی میں کاروبار بند رہے گا۔