ایک اور سینئر بھارتی اداکار چل بسے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار آر جی ایس چیلاڈورائی 84 سال کی عُمر میں دُنیا سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھیری، ماڑی اور کتھی جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والے تامل اداکار آر ایس جی چیلاڈورائی دو روز قبل اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

تامل اداکار کے بیٹے نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ والد کو مردہ حالت میں پاکر وہ اُنہیں فوراََ چنائے کے اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے اُن کے والد کی موت واقع ہوئی۔

اداکار آر ایس جی چیلاڈورائی کی یوں اچانک موت پر ناصرف اُن کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں بلکہ تامل فلم انڈسٹری کے اداکار بھی اپنے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے شدید افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔

چیلاڈورائی نے متعدد تامل فلموں میں اداکاری کی تھی جن میں ماڑی، تھیری، کتھی اور سیواجی شامل ہیں۔

ایس جی چیلاڈورائی 100 سے زیادہ تامل فلموں میں نظر آچکے ہیں، انہوں نے اپنے منفرد کرداروں کی وجہ سے تامل فلم انڈسٹری میں اپنا نام روشن کیا۔

اداکار آر ایس جی چیلاڈورائی نے اپنی مضبوط پرفارمنس سے ہمیشہ ناظرین پر اپنا تاثر قائم کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید