• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کو سفر کیلئے کلیئرنس نہ مل سکی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت کراچی سے 5 افراد ابوظہبی روانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور لاہور کے تمام 10 افراد کو ابوظہبی کے سفر کے لیے کلیئرنس نہ مل سکی۔

بورڈ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو بذریعہ کمرشل فلائٹس آج صبح 4 بجے ابوظہبی روانہ ہونا تھا۔

ابوظہبی اسپورٹس کونسل نے پاکستان سے 16 افراد کی یو اے ای روانگی کیلئے پی سی بی کو اجازت دلوائی تھی۔

بقیہ تمام افراد کی کلیئرنس کے لیے پی سی بی نے ابوظہبی اسپورٹس کونسل سے رابطہ کیا ہے، ان افراد کی جلد یو اے ای روانگی کے لیے متبادل آپشنز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔


تازہ ترین