• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز سمیت 10 افراد لاہور سے ابوظہبی روانہ نہیں ہوسکے

پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے کرکٹرز سمیت 10 افراد لاہور سے ابوظہبی روانہ نہیں ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں سمیت 10 افراد کی ابوظہبی روانگی کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے جڑی ایک اچھی خبر سامنے یہ آئی تھی کہ سابق کپتان سرفراز احمد سمیت 14 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو امارات کے ویزے مل گئے تھے۔

ویزے ملنے کے بعد سرفراز احمد اور 3 کھلاڑی آج صبح سوا 4 بجے براستہ دوحہ سے ابوظہبی روانہ ہونا تھا جبکہ لاہور سے 10 کھلاڑی اور آفیشلز کو ابوظہبی کیلئے سفر کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی اور دیگر اسٹاف چارٹرڈ فلائٹ کے بجائے کمرشل فلائٹ سے جائیں گے، پی سی بی سے تمام 14 افراد نے کمرشل فلائٹ پر سفر کرنے کی اجازت حاصل کر لی۔

کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد سمیت 4 کھلاڑی اتوار کی دوپہر کو دوحہ سے ابوظہبی پہنچیں گے، 11 افراد اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں، انہیں آج ویزے مل جائیں گے۔

تازہ ترین