اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ،خصوصی نامہ نگار،نامہ نگار خصوصی) کویت نے 10سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے ویزا بحال کردیا ہے، اتوار کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے ملاقات کی جس میں کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو ،وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا،وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، دونوں ملکوں کی تجارت بھی بڑھے گے۔
ملاقات میں پاک ۔ کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو کی گئی، وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم سے ویزا بحالی پر بات چیت کی،وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔
بیان کے مطابق کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے مابین ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے، 2011 سے بند پاکستانی شہریوں کے لئے کویتی ویزا کی بحالی پر بڑی پیش رفت ہوئی اور پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی،خلیج ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر اب کویت آسکیں گے۔