• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،مارکیٹوں میں من پسند قیمتوں پر اشیاء کی فروخت

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے علاقہ حیات آباد کے مارکیٹوں میں من پسند قیمتوں پر اشیاء کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ علاقہ کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لیکر سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے علاقہ مکینوں مطابق حیات آباد کی مارکیٹوں میں دکاندار من پسند قیمتیں لگا کر شہریوں کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور شہریوں کو دکانداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے شہریوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس دکھائی دینے لگی جو قابل مذمت ہے علاقہ عوام نے اس حوالے سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین