• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوانی میں مچھیرا راتوں رات لکھ پتی بن گیا

گوادر کے علاقے جیوانی میں مچھیرا راتوں رات لکھ پتی بن گیا، جیوانی کے قریب سمندر سے 48 کلو وزنی مچھلی سوا نامی پکڑی گئی جسے بھاری قیمت میں فروخت کر کے مچھیرا لکھ پتی بن گیا۔

مقامی ماہی گیر کے مطابق مچھلی جیوانی کے ایک مچھیرے کےجال میں پھنس گئی تھی، مچھلی بولی میں ایک خریدار نے86 لاکھ 40 ہزار روپے میں خرید لی۔

ماہرین آبی حیات کے مطابق سوا نامی مچھلی گرمیوں میں جیوانی اور ملحقہ سمندر میں ساحل کے قریب آتی ہیں جہاں افزائش نسل کے لیے انڈے دیتی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ اس مچھلی کی کمرشل اہمیت زیادہ ہے، بعض ایشائی اور یورپی ممالک میں اس کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔

مچھلی کاایک مخصوص حصّہ طبی ادویات میں استعمال ہوتا ہے اور اس سے ایک دھاگا بھی تیار ہوتا ہے جو آپریشن کے دوران سرجری میں استعمال ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل بھی جیوانی کے سمندر سے اسی قسم کی ایک مچھلی پکڑی گئی تھی جو سات لاکھ اسی ہزار روپے میں فروخت ہوگئی تھی۔

تازہ ترین