• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، یونیورسٹی ملازمین کے احتجاج پر پولیس کی شیلنگ، 10 سے زائد افراد گرفتار


پشاور میں یونیورسٹی ملازمین کے احتجاج پر پولیس نے شیلنگ کردی اور 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

مظاہرین نے اسمبلی چوک پہنچ کر خیبر روڈ کو بند کردیا۔

پولیس نے خیبر روڈ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔

مظاہرین کےمنتشر ہونے پر خیبر روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا.

پولیس کا کہنا ہے پر امن احتجاج شہریوں کا حق ہے، احتجاج سے شہریوں کو تکلیف ہو تو قانون حرکت میں آئے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایکشن لیکر احتجاج کو ختم کردیا اور ٹریفک کو بحال کردیا ہے۔

تازہ ترین