• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، خاتون جاں بحق

پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

خاتون کے بھائی نےاپنی ہمشیرہ کی موت سے متعلق موقف اختیار کیا کہ ہم بہن کو بازو کے آپریشن کے لیے اسپتال لائے تھے۔

بھائی نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی طرف سے آپریشن سے قبل بے ہوشی کی دوا کی زیادہ مقدار دینے سے اُس کی بہن جاں بحق ہوئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ خاتون کی موت کے بعد حرکت میں آگئی، اس نے 3 ڈاکٹروں کو معطل کردیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات تیز کردی ہیں۔

تازہ ترین