• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین آئیڈل شو کے منتظمین تمام امیدواروں کی تعریف کا مطالبہ کرتے ہیں، سنیدھی چوہان

ممبئی (آئی این پی) معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بھی مشہور میوزک رئیلٹی شو انڈین آئیڈل سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔ انڈین آئیڈل کا 12 واں سیزن ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جس میں جج کے فرائض گلوکارہ نیہا ککڑ، ہمیش ریشمیا اور انو ملک انجام دے رہے ہیں۔تاہم سنیدھی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچویں اور چھٹے سیزن کے بعد بطور جج اس پروگرام کا حصہ کیوں نہیں بنیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ شو کے منتظمین مجھ سے بھی یہ مطالبہ کررہے تھے کہ میں شو میں شریک تمام امیدواروں کی تعریف کروں لیکن میں یہ نہیں کرسکتی تھی اسی لئے میں دوبارہ کسی رئیلٹی شو کا حصہ نہیں بنی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انڈین آئیڈل کا بھانڈا پھوٹ گیا تھا اور معروف گلوکار کشور کمار کے بیٹے امیت کمار نے بتایا تھا کہ میں نے وہی کیا جو شو کے منتظمین نے مجھ سے کہا تھا، مجھے کہا گیا کہ شو میں شریک سب گانے والوں کی تعریف کرنی ہے۔

تازہ ترین