لاہور(خبرنگارخصوصی)عدالت عالیہ کے جج مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں آج ایک سادہ و پروقار الواداعی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں صدر نشست پر کام کرنے والے جج صاحبان، افسران اور عدالتی اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس اعجاز الاحسن نے دیگر جج صاحبان کے ہمراہ فاضل جج کو سوینئر پیش کیااور پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کیا۔فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عالیہ میں فاضل جج صاحبان کی تعداد 48رہ گئی ہے۔