• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ مکمل فعال، 3 ارب سرمایہ کاری کا امکان، عاصم باجوہ

گوادر (آن لائن/خ ن)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پوری طرح آپریشنل ہے اور پورٹ پر ٹریفک بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں،سرمایہ کاروں نے گوادر میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کاعندیہ دیاہے ، فری زون میں 12 ہزار ملازمتیں پیدا کیں ،وزیراعظم عمران خان امسال ماہ اکتوبر میں گوادر فری زون کے دوسرے فیز کاافتتاح کرینگے ،جنوبی بلوچستان کے علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گوادر فری زون کا 60 ایکڑ پر محیط پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ 12 میں سے 6 فیکٹریاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ 3 فعال ہیں۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران فری زون اور پورٹ نے 12 سو ملازمتیں پیدا کیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈھانچہ فعال ہونے سے تقریبا 12 ہزار نئی ملازمتیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر فری زون کا دوسرا فیز 2 ہزار 21 ایکڑ پر محیط ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت اس کی تیاری ہورہی ہے اور رواں سال کے اکتوبر میں وزیر اعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔

تازہ ترین