• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، کورونامثبت کیسز میں کمی، ویکسینیشن میں اضافہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران صرف 62 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 ڈی ایچ او زعیم ضیاء نے اسلام آباد میں کوروناوائرس کی تازہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے 3 ہزار 220 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں آج کوروناوائرس  مثبت کیسز کی شرح 1.9 فیصد رہی۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی جبکہ ویکسین کے لیے اہل 30 فیصد سے زائد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ویکسین کی اہل آبادی کی تعداد 12 لاکھ کے قریب ہے۔

تازہ ترین