وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ رات بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے سے متعلق کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دہشتگردی سے متعلق اپنا پیغام جاری کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔