• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو دہشت گرد حملے کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جبکہ 4 سے 5 دہشتگرد ہلاک اور سات سے آٹھ زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف طاقتوں کے ایما پر ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا، سیکورٹی فورسز ہر قیمت پر ان کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین