• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریما خان کی ٹک ٹاک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

پاکستان کی معروف، خوبرو سنیئر اداکارہ و میزبان ریما خان کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ریما خان پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

ریما خان سے اُن کے مداح اور فاوورلز بھی بے تحاشہ محبت کرتے ہیں جس کا اندازہ اُن کی ہر پوسٹ پر آنے والے لائیکس اور کمنٹس سے لگایا جا سکتا ہے۔

ریمان خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بیرون ملک سڑک کنارے اپنے خوبصورت لمبے گھنے بال لہراتے ہوئے چہل قدمی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

ریمان خان کی اس ٹک ٹاک پر سجاد علی کا ایک خوبصورت  گانا ’ لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔


ریما خان کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جبکہ اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں  اداکارہ کے مداحوں نے اُن کے بالوں کی خوبصورتی کا راز بھی پوچھا ہے۔

تازہ ترین