پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کی انوکھے روپ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پہچاننا نا ممکن نظر آرہا ہے۔
ریما خان نے اپنے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ سرداروں کا روایتی روپ دھارے نظر آرہی ہیں۔
تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ لباس کے الگ ٹھنگ کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے اپنے چہرے پر داڑھی و مونچھ بھی لگا رکھی ہے جس کی وجہ وہ پہلی نظر میں پہنچانی بھی نہیں جارہیں۔
تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر دوستوں کے ساتھ گزارے کچھ پُرلطف اور حسین لمحات کی ہیں۔
منفردانداز کے ساتھ نظر آنے والی ریما کی تصاویر پر اُن کے مداحوں نے بھی دلچسپ انداز کے ساتھ اظہارِ خیال کیا ہے۔