پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
3 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔
فیصلے کے مطابق شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو توہین عدالت کی درخواست کی پیروی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا عبوری حکم کسی کیس میں مثال نہیں بن سکتا، مخلتف مقدمات میں احتساب عدالتوں میں عملے کی کمی کا مسئلہ سامنے آیا۔
فیصلے کے مطابق احتساب عدالتوں میں افسران کی خالی اسامیوں پر فوری تعیناتیاں کی جائیں۔