• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ، بابر بدستور پہلے نمبر پر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی، جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 

پاکستانی کپتان بابر اعظم 865 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے۔ 

ہفتہ وار جاری ہونے والی آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں بیٹنگ اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

بیٹسمینوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم 865 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے ویرا ت کوہلی کا دوسرا اور روہیت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔

البتہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال پریرا بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کرنے کی بدولت اب 13 درجے ترقی پاکر 42ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بولنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا، بنگلہ دیش کے مہدی حسن کا دوسرا اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن کا تیسرا نمبر ہے۔

بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمٰن نویں سے دسویں اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دسویں سے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں سری لنکن فاسٹ بولر دُشامانتا چمیرا کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 16 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے پر ترقی ملی ہے، وہ اب 72ویں سے 33ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین