• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،رواں ماہ کیلئے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف 13 کروڑ مقرر

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے مئی کیلئے شہر سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف 13کروڑ روپے مقرر کیا  ہے، شہر کے دونوں زون میں تعینات 25سے زائد پراپرٹی ٹیکس انسپکٹروں کو سیکٹرز وائز ہدف دیدیا گیا ہے ،گذشتہ ماہ  اپریل کیلئے شہر سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں کا ہدف 11کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا مگر  ایکسائز حکام کے مطابق   ہدف کے مقابلے میں 7کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریکوری چھ کروڑ روپے سے زیادہ نہیں ، اب بھی توقع کی جارہی ہے کہ مقررہ 13کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلہ میں 7کروڑ روپے کی ریکوری ہی ہو سکے گی۔
تازہ ترین