• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریا گھوشل نے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک دنیا کو دکھادی

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل نے اپنے نومولود بیٹے کی پہلی جھلک دنیا کو دکھادی۔ 

خیال رہے کہ شریا گھوشل کے ہاں گزشتہ ماہ 22 مئی کو بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ 

معروف گلوکارہ نے اپنے بچے کی پیدائش کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج وہ، ان کے شوہر اور ان کے اہلِ خانہ بہت خوش ہیں۔

تاہم اب انھوں نے اپنے بچے کی پہلی فوٹو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔ 

اسے شیئر کرتے ہوئے انھوں نے تحریر کیا کہ وہ آج اپنے بیٹے دیویان کو متعارف کروارہی ہیں۔ 

شریا نے مزید لکھا کہ یہ ہماری دنیا میں 22 مئی کو آیا اور اس نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری زندگی بدل دی۔

تازہ ترین