صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی وزیر تعلیم کا اعلان کردہ شیڈول ہمارا شیڈول نہیں ہے، آئندہ چند روز میں اپنے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیں گے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس کے فیصلوں سے متفق ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں امتحانات میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا۔