کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہےکہ ہماری33 ماہ کی حکومت میں15 مہینے کورونا کی وبا میں گزر گئے
رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نےکہا کہ وزیراعظم کو ابھی تک یہی پتہ نہیں چلامعیشت ہوتی ہے یا معاشیات ہوتی ہے، جب یہ ترقی کی بات کرتے ہیں تو لوگوں کو اور غصہ آتا ہے اور تکلیف ہوتی ہے،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناز بلوچ نےکہا کہ حکومت اچھا اچھا بولنے سے کچھ اچھا کر نہیں لے گی۔صرف اچھا کہنے سے معاملات سدھر نہیں جاتے۔
رہنما تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہماری33 ماہ کی حکومت میں15 مہینے کورونا کی وبا میں گزر گئے ہیں۔
ان 15 مہینوں میں پانچ ماہ ایسے ہیں جو لاک ڈاؤن اور بالکل کرفیو والی کیفیت رہی ہے۔چنانچہ دنیا بھر میں اگر آپ اس سے موازنہ کریں تو مہنگائی بھی بڑھی ہے دنیا کی معیشتیں بالکل تباہ ہوکر رہ گئی ہیں۔البتہ ہماری65،70 فیصد آبادی کاجو تعلق ہے وہ دیہات سے ہے۔