• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا اولین مقصد عوام کی خدمت ہے،چیف جسٹس قاسم خان

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)سول سروسز اکیڈمی پی اے ایس کیمپس لاہور میں زیرِ تربیت 44ویں کامن کے ایڈمنسٹریٹو سروسز سے تعلق رکھنے والے 40 آفیسرز کے وفد نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان اور سینیئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاکستان سول سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل کررہے تھے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے وفد میں شامل ارکان سے مختلف سماجی و معاشرتی مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے شرکاءسے کہا کہ ہمارا اولین مقصد عوام کی خدمت ہے۔ ہمیشہ غریبوں اور دکھی انسانوں کے دکھوں کے مداوا کو اپنا شعار بنائیں، یہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ بہترین اجرعظیم کا ذریعہ بھی ہے۔ قبل ازیں جسٹس محمد امیر بھٹی نے بھی شرکاءسے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور زیر تربیت افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین