• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع پشین ترقیاتی اسکیموں اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر وسابق میئر رحیم کاکڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ودیگر حکام سے مطالبہ کیاہے کہ عوامی نمائندگی سے محروم پشین جو9تحصیلوں پرمشتمل ہے کو دو اضلاع میں تقسیم کیاجائے ،9لاکھ آبادی اور 9تحصیلوں والے ضلع پشین کے ساتھ ظلم وزیادتی برداشت نہیں کی جائیگی ۔جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ گنجان آباد ی پر مشتمل ضلع پشین تمام بنیادی ضروریات اور ترقیاتی اسکیمات سے محروم ہے۔ہر شعبہ نظرانداز اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب سپیرہ راغہ روڈ کی عدم تکمیل کی وجہ سے عوامی مشکلات بڑھ گئیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع پشین کو دو ضلعوں میں تقسیم کیا جائے۔ بیان میں انہوں نے ضلع پشین کے منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اب ہوش کے ناخن لینے ہونگے آئندہ کارکردگی کی بنیاد پر نمائندگی ہونی چاہیے۔
تازہ ترین