پشاور میں غیرمعیاری آکسیجن سلینڈرز سے بلیک فنگس پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ای این ٹی سربراہ ڈاکٹرعارف رضا نے اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 12 مریضوں کی سائنس سرجری کی گئی، 2 مریض کورونا سے صحت یاب ہونے کے دوران بلیک فنگس کا شکار ہوئے۔
اسپتال انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا کہ صفائی نہ ہونے سے بلیک فنگس آکسیجن سلینڈرز کی تہہ میں موجود ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ سلینڈرزمیں آکسیجن بھرنے کے دوران احتیاط برتی جائے۔