• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر ویکسین مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ درجنوں ممالک میں چین کی ویکسین لگائی جارہی ہے، ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے، فائزر ویکسین مخصوص افراد کو لگائی جارہی ہے۔

اسد عمر نے ویکسینیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پمز میں رش کم ہونے کی وجہ سے ویکسینیشن سینٹر بڑھا دیے ہیں، ملک کے ایوان صنعت وتجارت کو ویکسین کے حوالے سے تعاون کا کہا۔

اسد عمر نے کہا کہ مالز میں ویکسین کا آغاز اچھا ہے،مالز کا کاروبار بہت متاثر ہوا ہے، کاروبار کھولنا چاہتے ہیں، آئندہ ہفتے فلاحی اداروں کے ساتھ اجلاس ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چاہتے ہیں ملک میں ویکسی نیشن کا عمل تیز ہو، ملک میں کورونا ویکسین کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے، اسلام آباد رجسٹریشن اور ویکسین لگوانے کے حساب سے نمبر ون شہرہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویکسی نیشن سینٹر کی تعداد 1700 تک پہنچ چکی ہے، ملک میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 4 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے۔

تازہ ترین