معروف پاکستانی اداکارہ ایمن خان نےسوشل میڈیا پر اپنی ننھی بیٹی امل منیب کے ساتھ نئی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی ہے۔
اداکارہ ایمن خان نےفوٹو اینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی امل منیب کے ساتھ ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ ان کی بیٹی سلائیڈ پر کھیل رہی ہے۔
ایمن خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صرف ایک دل والے ایموجی کا استعمال کیا۔
دوسری جانب امل کی خالہ اداکارہ منال خان نے پوسٹ پر کمنٹس سیکشن میں امل سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’املو میری جان ، میرا گڈا ، آپ مجھے بہت یاد آرہی ہیں۔‘
اداکارہ ایمن خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے، صرف 23 گھنٹوں میں اس پوسٹ کو 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔