پشاور میں کورونا وائرس کی نئی قسم بلیک فنگس کے مریض سامنے آنے لگے۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور کے شعبہ ای این ٹی کے سربراہ ڈاکٹر عارف رضا کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورت حال میں بلیک فنگس کے مریض سامنے آرہے ہیں۔
جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف رضا نے کہا کہ کوویڈ مریضوں کو دی جانے والی آکسیجن کے سلنڈرز کی مسلسل صفائی نہ کی جائے تو بلیک فنگس کے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔