• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بم کی دھمکی پر ایئر فرانس کے طیارے کی پیرس میں ہنگامی لینڈنگ

افریقی ملک چاڈ سے فرانس جانے والی ایئر فرانس کی پرواز میں بم کی دھمکی پر طیارے کی پیرس میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

معاملے کی چھان بین کے لیے اعلیٰ حکومتی کمیٹی بنادی گئی۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق چاڈ کے دارالحکومت این ڈجامینا سے ایئر فرانس کی پرواز AF865 پیرس کے لیے وسط سفر میں تھی کہ الجزائر کی فضائی حدود میں طیارے میں بم نصب کرنے کی اطلاع دی گئی۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق حکومت نے بم کی مشتبہ دھمکی پر چارلس ڈی گول ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے بتایا کہ جہاز میں دھماکا خیز آلہ کی موجودگی سے متعلق مشتبہ اطلاع پر چارلس ڈی گول ایئر پورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کروادی گئی۔ جس کے بعد طیارے کو ایئرپورٹ پر الگ تھلگ کھڑا کردیا گیا۔

مشتبہ بم دھمکی کی چھان بین کیلئے حکومت نے ایک بین المذاہب بحران یونٹ قائم کردیا ہے۔

اس میں حکومت کے سربراہ اور متعدد وزراء کو شامل کیا گیا جن میں امور خارجہ کے وزیر، مسلح افواج کے وزیر اور وزیر ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔

حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ماہرین کے ذریعے طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی ہے تاہم کوئی دھماکا خیز مواد یا مشتبہ چیز نہیں ملی۔

تازہ ترین