• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کے اتار چڑھاؤ میں جذبات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی،حدیقہ کیانی

کراچی (آئی این پی) معروف گلوکارہ اور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 90کی دہائی کے معروف ڈرامے الفا براوو چارلی میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہیں انکارکرنا پڑا۔ ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ ان کی زندگی میں جتنے بھی اتار چڑھاؤ آئے ہیں، اس دوران ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ وہ دکھی ہیں۔ گلوکاری کرتے ہوئے انہیں کئی برس بیت گئے لیکن وہ بہت عرصےبعد میں اداکاری کے میدان میں آئیں، اس کے لیے اللہ نے میرے لئے موقع بنایا۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں مجھے اداکاری کے لیے کئی پیشکش ہوئیں، ماضی کے معروف ڈرامہ الفا براوو چارلی میں شعیب منصورنے انہیں اداکاری کی پیشکش کی، شعیب منصور کا کام کو دیکھتے ہوئے انہیں انکار نہیں کیا جاسکتا لیکن وہ اس وقت برطانیہ میں تھیں اورایک پروجیکٹ کو مکمل کرنا تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے انکارکردیا۔ اس کے بعد جوبھی پیشکش ہوئیں ان کو کرنے کے لیے میرا دل نہیں مانا۔ اس کے بعد کئی برس تک وہ اپنے ہر انٹرویو میں یہ کہتی تھیں کہ انہیں اداکاری نہیں آتی اور نا ہی کرنی ہے۔

تازہ ترین