کراچی ( نیوز ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت معاشی محاذ پرناکام ،پورے جنوبی ایشیا سے زیادہ مہنگائی ہے،گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تو آٹا اور چینی مہنگی کیسے ہوگئی، صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں، پورے جنوبی ایشیا میں 10.9فیصد کی شرح کے ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے،تنخواہوں کی ادائیگی تک کیلئے قرضے لینے والی پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے، توانائی کے شعبے کی شرح نمو میں 22 فیصد سے زائد کمی کے اعتراف کے باوجود صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں،گندم اور گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تو آٹا اور چینی مہنگی کیسے ہوگئی۔