اسلام آباد(اے پی پی)وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کوئی غیر ملکی اڈے نہیں دے رہا‘یہ ہماری واضح پالیسی ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو چکا ہے،44فیصد امریکی اور اتحادی افواج افغانستان سے نکل چکی ہیں‘افغان قومی سلامتی مشیرکے غیرذمہ دارانہ بیانات پر دکھ ہوتاہے ‘ جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ ترقیاتی پروگرام بہت بڑی کامیابی ہے ۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر ملکی اڈوں کے حوالے سے قیاس آرائی کی گئی‘دفتر خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کر دی ،میں نہیں سمجھتا کہ اس میں مزید گنجائش رہ گئی ہے ۔