• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیاری مضامین کا امتحان، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے تحفظات

کراچی(جنگ نیوز)ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی جانب سے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔کراچی میں بین الصوبائی چیئرمینز تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمینز کا کہنا تھا کہ لائق طلبہ کو نقصان ہوگا، نمبرز کی شرح کیسے طے ہو گی،تمام صوبے فارمولا طے کریں،میٹرک میں 2 اختیاری مضامین پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کی جائے گی؟ اور عملی امتحانات کی بجائے صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دیئےجائیں گے؟ اس فارمولے سےلائق طلبہ کو نقصان ہوگا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام صوبے اپنے بورڈز کے اجلاس میں فارمولا طے کریں۔

تازہ ترین