• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز کی پہلی جھلک سامنے آگئی

احد رضا میر اور سجل علی کی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کے مداحوں کا اپنی پسندیدہ جوڑی کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے کیا گیا انتظار اب بس ختم ہونے کو ہی ہے۔

زی فائیو کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ٹیزر میں لکھا کہ ’کھو دیا ہے اپنی زندگی کا کسی نے ایک حصہ، لکیر کےاِس پار یا اُس پار، یہی ہے قصہ‘

زی فائیو کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیے گئے ٹیزر میں سجل علی سفید لباس میں ملبوس سوال کر رہی ہیں۔


سجل علی کہتی ہیں کہ ’ایک چھوٹا سا سوال پوچھنا تھا آپ سے، چلیں پہلے اس کا سیاق و سباق سمجھ لیتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں 19سال کی تھی جب میرے والد بارڈر پر ایک جنگ میں شہید ہوگئے تھے، اب آپ پہچانیں، میں پاکستانی ہوں یا ہندوستانی۔‘

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کی سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ کو معروف مصنفہ و اسکرپٹ رائٹر عمیرہ احمد نے لکھا ہے جبکہ اس ڈرامے کے ہدایتکار حسیب حسن ہیں۔

تازہ ترین