• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی فلم میں کام کریں گی، جمائما کی تصدیق

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی برطانیہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے پہنچ چکی ہیں۔

پہلے یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ سجل برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں تاہم اب جمائما نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ سجل ان کی فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔


برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگی۔

جمائما نے فلم کی کاسٹ میں شبانہ اعظمی اور سجل علی کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سجل علی اور شبانہ اعظمی لکھ کر اسٹار والی ایموجی کا اضافہ کیا۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی ہارون راشد نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ سجل جمائما کی فلم میں کام کریں گی اور اس تناظر میں انہوں نے فلم کی کاسٹ کو جوائن کرلیا ہے۔

جمائما نے ہارون راشد کے اس ٹوئٹ کو بھی ری ٹوئٹ کیا۔

یہ اطلاع سجل کے ایجنٹ کی جانب سے دی گئی ہے تاہم خود سجل نے اپنے بین الاقوامی پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خود کچھ نہیں بتایا۔

خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے دیگر مرکزی کرداروں میں للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما بھی اس فلم کا حصہ ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثرہو کر لکھی گئی ہے۔

شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں بنا چکے ہیں، بالی ووڈ فلم ساز شیکھر کپور کو ان کے پراجیکٹ ’الزبتھ: دی گولڈن ایج‘ کو 2007 میں اسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس فلم میں کیٹ بلانشیٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تازہ ترین