• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی، احد رضا میر کی سیلفیوں کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی دوست کی شادی پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی مکمل ایس او پیز کے ساتھ شرکت کرنے پر جہاں ان کی تعریف کی جارہی ہے وہیں اس خوبصورت جوڑی کے بھی چرچے ہیں۔


احد رضا میر اور سجل علی نے دوست عمر قاضی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور تقریب میں مرکز نگاہ بنے رہے۔

سجل علی کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کے ہمراہ تصاویر جاری کی جارہی ہیں جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین