معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے تحمل مزاجی سے تمام تر تنقید کا جواب دے دیا۔
انہوں نے اپنے اوپر ہونے والی حالیہ تنقید کا ایک انسٹاگرام پوسٹ پر طویل جواب لکھا ہے جس میں انہوں نے امن سے رہنے اور محبت کو نفرت پر فوقیت دینے کی اپیل کی ہے۔
اداکارہ نے انتہائی تحمل مزاجی سے تمام تر تنقید کے جواب میں اپنے سوشل میڈیا پر فعال ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی ذاتی زندگی کو یہاں تھوڑا تھوڑا کر کے شیئر کرتی ہوں، کچھ تعریف کرتے ہیں، کچھ کا خیال ہے کہ مجھے نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس پلیٹ فارم کو ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کرتی ہوں جو مجھ سے پیار کرتے ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں یہاں ہنسی مسکراہٹیں پھیلاتی ہوں، مجھے ایسی لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو معنی خیز باتوں سے لوگوں کے دلوں کو جیتتی ہے، جو مہربان ، رحم دل اور محبت کرنے والی ہے۔‘
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک ایسے شخص کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجوں سے قطع نظر ہر لمحے لطف اندوز ہونے کی کوشش کی تھی۔
ہانیہ نے لکھا کہ یہ پوسٹ کسی کو جذباتی کرنے کیلئے نہیں ہے، بس اپنے حوالے سے یہاں وہاں کچھ نفرت انگیز باتیں دیکھیں تو یہاں میں کچھ محبتیں پھیلانے آئی ہوں۔
اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیا کہ وہ ہمیشہ محبت کو نفرت پر فوقیت دیں، اپنے آپ سے اور اپنے آس پاس کے دوسروں سے محبت کریں۔ ہنسی خوشی اپنی زندگی گزاریں اور امن میں رہیں۔