• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب درخت لگاچکے ، 9 ارب درخت لگائے جائیں گے، زرتاج گل

وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ایک ارب درخت لگا چکے، 9 ارب درخت لگائے جائیں گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں عالمی یوم ماحولیات سےمتعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کر رہا ہے، رواں سال اس دن کا موضوع ’ماحولیاتی نظام کی بحالی‘ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان پر ماحولیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے اثرات زیادہ ہیں، ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے کے تحت10ارب درخت لگائے جائیں گے، ایک ارب درخت لگاچکے ، 9 ارب درخت لگائے جائیں گے۔

زرتاج گل نے کہا کہ زیرزمین پانی کی سطح بلند کرنے کے لیے منصوبے شروع کیے ہیں ، 10 بلین ٹری سونامی منصوبےسے روزگار کے مواقع بڑھے ہیں۔

تازہ ترین